سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13پیسے کمی ہو گئی،انٹربینک میں ڈالر 285روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے ۔
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے،کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 456پوائنٹس کااضافہ ہوا،اضافے سے سٹاک مارکیٹ 58ہزار655پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔