تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کیلئے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔