ورلڈکپ فائنل میں شکست، راہول گاندھی نے مودی کو پنوتی قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتیوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے زخم ابھی تک نہیں بھرے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندرا مودی کو ٹیم کیلئے پنوتی (منحوس) قرار دے دیا .
آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا .


آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم آئے تھے .
بھارتی وزیر اعظم کو امید تھی کہ بھارت ورلڈکپ جیتے گا اور وہ اپنے ہاتھوں سے روہت شرما کو ورلڈکپ کی ٹرافی دیں گے لیکن نریندرا مودی کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی .
آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دیدیا .
گزشتہ روز راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن ’پنوتی‘ نے ہروا دیا .

. .

متعلقہ خبریں