اسلام آباد
برطانیہ میں کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔
اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔
پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہو گا۔
واضح رہے کہ چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔