برطانیہ میں کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے .
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی .


اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے .
پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہو گا .
واضح رہے کہ چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں