پی ٹی آئی چیرمین سے ملاقات کیلئےلیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ملاقات کانفرنس روم میں ہوگی۔
تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، لیگل ٹیم کانفرنس روم میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرےگی۔
لیگل ٹیم کیسز کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کرے گی۔