سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 80 ہار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اینٹی کرپشن عدالت میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج بابر علی خان نے سماعت کی۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سابق سپیکر اسد قیصر پر کرپشن کا الزام ہے۔
عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں عدالت کا اسد قیصر کو 80 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago