پاک ایران بارڈر پر گاڑیوں کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کیا جائیگا، ضلعی انتظامیہ کیچ


تربت (قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بارڈر پر جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں میں بوگس گاڑیوں کے اندراج کے عوامی شکایت پر جلد دوبارہ ویری فکیشن کا عمل شروع کیاجائے گا اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں 1883لسٹڈ گاڑیوں کی ویری فکیشن کی جائے گی ، بیان میںکہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ نے عوام اورگاڑی مالکان کی جانب سے بارڈر پر جانے والی گاڑیوں میں بڑے پیمانے پر بوگس اورجعلی گاڑیوں کی اندراج کی شکایت پر گاڑیوں کی دوبارہ ویریفکیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ری ویری فکیشن کا فیصلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین ، انجمن تاجران ، سول سوسائٹی ، بارڈر سے وابستہ کاروباری حضرات سمیت دیگر مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد کیاگیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، 1883 لسٹڈ گاڑیوں کی ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد ضلع کیچ کی تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کی بھی ری ویریفکیشن کا عمل شروع کردی جائے گی ، چند افراد جنہوں نے بارڈر رجسٹریشن میں جعل سازی کرکے اپنے بوگس گاڑیاں ڈلوائے ہیں وہ ری ویری فکیشن سے پریشانی کے شکار ہیں کہ ری ویریفکیشن سے ان کے بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوجائے گی جس پر یہ منفی پروپیگنڈے کے ذریعے گاڑیوں کی ری ویری فکیشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ یہ واضح کرتی ہے کہ اگر کسی نے جعلی اوربوگس گاڑیوں کی ویری فکیشن کروانے کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ، ضلعی انتظامیہ گاڑیوں کی مکمل اور غیرجانبدارانہ چھان بین کے بعد ایک صاف وشفاف لسٹ کا اجراءیقینی بنائے گی ۔