ہمارے بچوں اور بھائیوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، لاپتا افراد کے لواحقین کا مطالبہ


تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے لاپتہ افراد کے فیملیز کی جانب سے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکا نے تربت کے مرکزی چوک پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا،ریلی میں حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، محمد یعقوب جوسکی،آل پارٹیز کیچ کے کے کنونیئر سید جان گچکی، جماعت اسلامی کیچ کے امیرغلام یاسین بلوچ، تربت سول سوسائٹی کے کنونیئر گلزاردوست، بلوچستان عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر ایاز قادر بلوچ، ایچ آرسی پی کے ڈویژنل کو آرڈنیٹر غنی پرواز،لاپتہ افراد بالاچ بلوچ کی بہنوں صابرہ ،نجمہ،جہازیب بلوچ کی بہن میمونہ ،شاہد بلوچ کی بہن سمینہ،صابربلوچ کی بہن اسما،ظریف بلوچ کی بہن حنیفہ،عابد بلوچ کی بہن سِیما،عدنان بلوچ کی بہن فرزانہ ،شعیب بلوچ کی بہن نادیہ ،شہناز،نعمان بلوچ کی بہن زویہ ،سمیع اللہ بلوچ کی بہن ماہ جبین ،سعید بلوچ،ساکم بلوچ کی بہن سمینا،جنت بلوچ،عدیل اقبال اور دیگر لاپتہ افراد کے فیمیلز کی جانب سے انکی ہمشیراہوں اور ماہوں نے تقریر کے دوران فریاد کی کہ اگرہمارے بچوں اوربھائیوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں پولیس ،لیویز کے حوالے کرکے عدالتوں میں پیش کیاجائے،احتجاج کے دوران بی این پی مینگل کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور،خان محمد جان، کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سیدمجید شاہ ایڈووکیٹ،حق دو تحریک کے رہنماں مولانا نصیر احمد،صبغت اللہ بلوچ،نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی نائب صدرطارق بابل اوردیگر موجود تھے۔لاپتہ افراد کے فیملیزکی جانب سے خطاب کے دوران کہاگیا کہ جب تک لاپتہ افرادکو منظرعام پر نہیں لایاجاتاہے ضلع کیچ کے عوام الیکشن کے دن گھروں میں رہیں ووٹ نہ دیں۔وہ سیاسی پارٹیاں جن کے قائدین ہمارے احتجاجوں میں شامل نہیں ہوتے ہیں اور اپنے ورکرز کو نہیں بھیج دیتے ہیں وہ الیکشن کے وقت ووٹ مانگنے ہمارے محلے اورگھروں میں بھی آنے کی زحمت نہ کریں۔