ایف آئی اے انٹرپول نے انتہائی مطلوب ملزم گوادر سے گرفتار کرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کومطلوب ملزم کوگوادر گرفتارکرلیا . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا،ملزم عبدالجبار کو گوادر چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیاملزم نے گوادر چیک پوسٹ سے ایران فرار ہونے کی کوشش کی ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھاملزم کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم سنگین دفعات کے تحت گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا .

ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور چٹھ میں مقدمہ درج تھاملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی . ترجمان کے مطابق بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن گوادر چیک پوسٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا . این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے .

. .

متعلقہ خبریں