ایف آئی اے انٹرپول نے انتہائی مطلوب ملزم گوادر سے گرفتار کرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کومطلوب ملزم کوگوادر گرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا،ملزم عبدالجبار کو گوادر چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیاملزم نے گوادر چیک پوسٹ سے ایران فرار ہونے کی کوشش کی ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھاملزم کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم سنگین دفعات کے تحت گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور چٹھ میں مقدمہ درج تھاملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ترجمان کے مطابق بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن گوادر چیک پوسٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago