یو این ڈی پی کے تعاون سے بلوچستان کے 9 اسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنیوالے پلانٹ لگائے جائیں گے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری محکمہ صحت حکومت بلوچستان عبداللہ خان کی یو این ڈی پی کی ٹیم سے ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے سیکرٹری محکمہ صحت کی صدارت میں یو این ڈی پی کی ٹیم کے ساتھ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا . اجلاس میں نیشنل پراجیکٹ مینجر یو این ڈی پی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان عارف خان ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت زہری اور دیگر نے شرکت کی .

یو این ڈی پی کی ٹیم نے سیکرٹری محکمہ صحت سے آکسیجن پلانٹ کے نصب کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا . یو این ڈی پی کے تعاون سے بلوچستان کے 9 ہسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے . یو این ڈی پی کی ٹیم نے میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب اور فزیبیلٹی رپورٹ کے لیے ہسپتالوں کا دورہ کرے گی ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب سے ہسپتال کے آی سی یوز اور وارڈز میں میں آکسیجن کی فراھمی بلا تعطل جاری رہ سکے گی سیکرٹری صحت نے یو این ڈی پی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہے .

. .

متعلقہ خبریں