بجلی کی مکمل بندش ، کیسکو ہوش کے ناخن لے، زمیندار ایکشن کمیٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) زمیندار ایکشن کمیٹی اسپلنجی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہکیسکو کے نا انصافی اپنے عروج پر ہے ، عوام کو پینے کے پانی کے لیے 2گھنٹہ بجلی فاہم کی جا رہی تھی . وہ بھی بند کر دی .

زمیندار ایکشن کمیٹی اسپلنجی کے بیان کے مطابق گریڈ سے بجلی کو 2 فیز کر کے عوام سے پینے کے پانی کا حق بھی چھین لیا ہے . اب کیسکو عوام کو پیاسا مروانا چاہتا ہے . زمیندار ایکشن کمیٹی اسپلنجی کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیسکو کے عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے 24 گھنٹے میں 3 گھنٹے عوام کو پانی پینے کیلئے فراہم کر رہا تھا جو کہ ہضم نہیں ہوا . لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے سے بڑھا کر 24 گھنٹے کئےکر دیا گیا ہے . کیسکو ہوش کے ناخن لے .

. .

متعلقہ خبریں