گورنر بلوچستان کی جانب سے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم


خضدار(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے آج انجنیئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ،تقریب لیپ ٹاپ تقسیم کے دوران گورنر بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آرہا ہے عوام کو چاہئے کہ اپنے نمائندوں سے سیوریج نالی اور ٹرانسفارمر کے بجائے صرف ایجوکیشن کی ڈیمانڈ کریں ، قوموں کہ ترقی کا واحد راز ایجوکیشن ہے آنے والا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اگلے کچھ سالوں میں عین ممکن ہے کہ کاغذ اور قلم نہ رہے، ہمارے نوجوان نسل کو چاہئے کہ تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سمجھتےہوئے تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں، انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں کہ چوکیدار کا بیٹا چوکیدار بنے ڈرائیور کا بیٹا ڈرائیور اور نائب قاصد کا بیٹا نائب قاصد بنے ۔ محنت کشوں کے صاحبزادوں کو ڈاکٹر انجینئر اور سائنسدان بننا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ آپ لیپ ٹاپ اپنے کامیابی کا زریعہ بنائیں یہی لیپ ٹاپ آپ کو پوری دنیا سے باآسانی جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہے. اس ضمن میں انٹرنیٹ پر دستیاب علمی اور تحقیقی مواد سے استفادہ حاصل کر کے عوامی سطح پر جہالت کے اندھیروں سے نکل کر علمی شعور کی روشنی کی جانب اپنے قلم و قدم آگے بڑھائیں. گورنر بلوچستان نے اس امید کا عیادہ کیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد و اُن کی پوری ٹیم کی قیادت میں قومی سطح پر اعلی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بزنجو، رجسٹرار ڈاکٹر جلال شاھ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری، ڈی جی P&W حامد طارق، ڈی جی QEC لیاقت لہڑی، ڈائریکٹر IT سید جہانگیر شاھ، ڈاکٹر داؤد، DIG منیراحمد شیخ ڈائریکٹر اسپورٹس وقار حضور، سینئر فیکلٹی ممبرز اسٹوڈنٹس کالجز کے پرنسپلز ، صحافی حضرات قبائلی عمائدین اور ملازمین سمیت بڑی تعداد موجود تھے. واضع رہے انجنینرنگ یونیورسٹی 2018 تک صرف چار ڈیپارمنٹ تک محدود تھے لیکن 2018 سے 2022 تک جس تیزی سے ترقی کی جانب گامذن رہے نمبر آف PhDs نمبر آف پروگرامز اور ڈیپارمنٹس میں اضافہ ہوآ تھا تعلیم دوست طبقہ اور عوامی حلقوں نے موجودہ وائس چانسلر و اُن کی ٹیم سے بھی اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ ترقی کی یوں ہی رواں دواں رہے گا ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں آپ اپنے ذہنوں کو جدید علم سے روشناس کریں. انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ناممکن ہے. انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس میں اسکول کے حوالے سے ایک سوال کہ اسکول بلڈنگ ضرورت سے چھوٹا ہے کے جواب میں گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ اسکول بلڈنگ کیلئے فوری پی سی ون تیار کرلیں میں ذاتی طور پر اسکول بلڈنگ کی منظوری کیلئے کوشش کرونگا۔گورنر بلوچستان نے صوبے بھر کے دیگر تعلیم دوست حضرات کو مخاطب کر کے کہا کہ پڑھے لکھے بلوچستان کا خواب انٹرنیشنل اداروں کی بھرپور مدد اور رہنمائی کے بغیر ناممکن ہے، انہوں نے کامیاب لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے حوالے سے تمام منتظمین کی انتھک کاوشوں سراہا. گورنر بلوچستان نے دعا کی کہ پروردگار ہمیں بلوچستان کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے کی توفیق عطا فرمائے. انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارنمنٹ کا دورہ کیا طلبہ اور ملازمین سے الگ الگ ملاقات کیں اور انکے مسائل انتہائی صبر و تحمل سے سُنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دیہانی کرائی.اور بعد ازاں لیپ ٹاپ تقسیم کی پروقار تقریب میں شرکت کی اور اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے. دریں اثناء گورنر بلوچستان کو انتظامی اور تدریسی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی.اس موقع پر گورنر بلوچستان کے ہمراہ بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چیرمین لعل جان بلوچ، بی این پی ضلع خضدار کے نائب صدر نوراحمد مینگل، جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، سابقہ ضلعی سینئر وائس نائب صدر حیدر زمان بلوچ، بی این پی خضدار کے سینئر رہنماء سعداللہ مینگل، اور تحصیل فناس سیکرٹری خدابخش مینگل تھے