تیاری کر لیں !!! آئندہ 6 دن ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلا ع دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں . مغربی لہر بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود ہے .

پنجاب، اسلا م آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھاجبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی گئی تھی تاہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب، اسلا م آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی وجنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے . اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش ہو سکتی ہے . اسی طرح جمعرات کے روز بالائی پنجاب،وسطی خیبرپختونخوا،بالائی/جنوب مشرقی سندھ،اسلا م آباد، مشرقی بلوچستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا . تاہم جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا . جبکہ بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا . تاہم خطۂ پوٹھو ہار اوروسطی خیبر پختو نخوا میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں