میرا نکاح زبردستی کروا دیا کیونکہ ۔۔ جانیں یہ لڑکا کہاں سے تعلق رکھتا ہے اور شادی میں اسے تحفے میں کیا ملا؟

(قدرت روزنامہ)ایک کہاوت ہمارے ہاں بڑی مشہور ہے وہ یہ کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،اور یقینا ایسا حقیقت میں بھی ہے۔ کچھ شادیاں ارینج ہوتی ہیں تو کچھ لوو میریجز کہلاتی ہیں۔ لیکن آج ہم جس جوڑے کی شادی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ ہوئی تو لوو میریج لیکن وہ ہوئی اتنی اچانک ہوئی کہ دلہا خود پریشان ہوگیا۔سوشل میڈیا پر چند دن قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکے کا نکاح پڑھایا جا رہا ہے۔ لڑکا پریشانی کے عالم میں مبتلا اور شرمندگی سے سر جھکائے بیٹھا تھا کیونک جس لڑکی سے وہ چھپکے سے رات کے وقت ملاقات کے لیے گیا تھا تو اس دوران لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ لیا تھا
اور مار کٹائی کے بعد نکاح کروا دیا۔اب اس لڑکے کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں اس نے پورے واقعہ سے متعلق تفصیل سے بات کی۔دولہے میاں کا نام تنویر ہے جبکہ اس کی اہلیہ کا نام علشبہ ہے۔ دونوں جوڑے کی کہانی انتہائی منفرد اور مزیدار ہے جسے جاننے کے بعد آپ کو بھی حیرانی ہوگی۔ہوا کچھ یوں تھا کہ تنویر اپنی دوست سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے تھے جہاں لڑکی کے اہلخانہ نے تنویر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھ اور بعدازاں لڑکے کو دولہا بنا کر اچھی طرح تیار کر کے اس کا لڑکی کے ساتھ نکاح کروا دیا۔نکاح کے بعد تنویر کو اس کے سالوں نے اسے جہیز میں موٹر سائیکل اور چھرا بھی دیا جس پر دو پچاس روپے کے نوٹوں کی سلامی بھی تھی۔دولہے نے بتایا کہ وہ دونوں اب بہت خوش ہیں، مزید انہوں نے بتایا کہ ایک رات کو ان کی اپنی دوست سے چیٹنگ چل رہی تھی تو علشبہ نے تنویر کو چیلنج دیا کہ آپ ملنے نہیں آسکتے، تنویر نے کہا کہ میں چیلنج پورا کرنے کے لیے اس کے گھر گیا لیکن وہاں پہنچ کر سارا معاملہ الٹ ہوگیا۔تنویر کا کہنا تھا کہ میں جیسی ہی علشبہ کے گھر کے گیٹ پر پہنچا ہوں تو وہاں سے ایک لڑکا آیا اور پوچھا کہ کون ہو تم جس کے بعد میں نے بھاگنے کی کوشش کی مگر بھاگ نہ سکا کیونکہ اس مجھے پکڑ لیا تھا۔دولہے نے بتایا کہ جیسی لوگ اکٹھے ہوتے گئے مجھے ساتھ ساتھ مارتے بھی چلے گئے۔پھر میں نے انہیں بتا دیا کہ میں لڑکی سے ملنے آیا تھا۔ تنویر نے مزید بتایا کہ وہ بہت ڈر گیا تھا اور یہ سمجھنے لگا تھا کہ آج اس کا آخری دن ہے اور وہ بچ نہیں سکے گا، بعد ازاں وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے آواز لگائی کہ قاضی کو بلوایا جائے جس کے بعد مجھےاطمینان ہوا اور سکھ کا سانس لیا۔مزید دولہے میاں تنویر اور ان کی اہلیہ نے کیا بتایا جانیے اس ویڈیو میں۔

Recent Posts

مریم نواز کےخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، سماعت 6 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے…

2 mins ago

میرا خیال ہے پہلے طے کیا جا چکا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب، اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست…

3 mins ago

بلوچستان میں نئی ​​چیک پوسٹس کے خلاف احتجاج جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوشکی میں ہلاکتوں کے بعد مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے…

8 mins ago

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

19 mins ago

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

29 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

39 mins ago