جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت رکوانے میں ناکامی پر دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہوا، پاکستانی طیارے کس ملک کو فروخت کیے جا رہے تھے جس پر مسئلہ ہوا ؟
پچھلے ماہ پاکستان کی جانب سے ارجنٹائن کیساتھ 12جے ایف17تھنڈربلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا . برطانوی انٹیلیجنٹس ایم آئی سکس کے سربراہ رچرڈ مور نے 27اگست اور 6ستمبر کو دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا اور حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،اس دوران رچرڈ مور نے کہا کہ فاک لینڈ جزیرے کے معاملے پر برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور یہ طیارے برطانیہ کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں لہٰذا پاکستان ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ نہ کرےجس پر پاکستانی حکام نے کہا کہ ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا چکا ہے لہٰذا اب ہم اس معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے . رچرڈ مور نے کہا کہ اگر آپکا ارجنٹائن کیساتھ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاچکا ہے تو آپ ارجنٹائن سے یہ یقین دہانی حاصل کریں کہ یہ طیارے فاک لینڈ کے معاملہ پر مجوزہ جنگ میںبرطانیہ کے خلاف استعمال نہیں ہونگے تاہم پاکستان نے برطانیہ کو ایسی یقین دہانی کروانے سے معذرت کر تے ہوئے کہا کہ ہماری یہ پالیسی ہے کہ کوئی بھی خریدار ہو ،ہم نے اسے اپنا سامان بیچنا ہے،ہم نے ارجنٹائن کو بغیر کسی شرط کے طیارے بیچے ہیں . دریں اثنا سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے بھی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور کہا کہ ارجنٹائن ہم سے طیارے خریدنا چاہتا تھا تاہم ہم دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ طے نہیں پا سکالہٰذاآپ(پاکستان) بھی ارجنٹائن کو طیارے فروخت نہ کریں . اس موقع پر پاکستان کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم کسی اور ملک کو طیارے فروخت کرتے ہیں تو اس کا دشمن ملک آ کر ہمیں طیاروں کی فروخت سے روکے گالہٰذا یہ معاہدہ اب کینسل نہیں ہو سکتا . اسی دوران ارجنٹائن نے پاکستان سے طیاروں کیساتھ ساتھ میزائل خریدنے کی بھی درخواست کی جس پر دونوں ممالک کے درمیان طیاروں اور میزائلوں کی خرید وفروخت کا معاہدہ طے پا گیا . ارجنٹائن نے17ستمبر کو مذکورہ معاہدے کی منظوری کیلئے اس معاہدے کو اپنی پارلیمنٹ میں پیش کیا . اس معاہدے کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ ا ور انگلنیڈ کی حکومتوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم پر دباو ڈالا گیا کہ وہ پاکستان سے اپنی کرکٹ ٹیم کو فوری طور پر واپس بلائے اور فائیو آئیزکے ذریعےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کو سامنے لایا گیاجس کے بعدوزیر اعظم کے حکم پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورے کو منسوخ کرنے کی اصل وجہ سے بھی آگا ہ نہیں کیا گیا . . .