ہمارامقصد وڈیرے اور جاگیر داروں کے قبضہ کو ختم کروانا ہے،فاروق ستار

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارامقصد وڈیرے اور جاگیر داروں کے قبضہ کو ختم کروانا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ کورنگی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہاں کے عوام ایم کیو ایم کی ایک کال پر پنڈال میں آئے۔ ہمارے جلسے کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے ہی جلسوں سے ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میمن گوٹھ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر کا علاقہ ہے، میمن گوٹھ میں ایک بچی گٹر میں گر کر شہید ہوگئی۔ بجلی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اسٹریٹ کرائمز میں روزانہ بےگناہ لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں،سنا تھا کہ جنگلوں میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔