انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے .

تفصیلات کے مطابق نئے کاورباری ہفتے کے آغاز پر 13 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 50 پیسے میں جاری ہے .

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی .

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

کے ایس ای 100 انڈیکس 98 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار 184 پر پہنچ گیا جو گزشتہ کاروباری ہفتے 59 ہزار 86 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں