اسلام آباد ہائیکورٹ ، فوادچودھری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی .
فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف کمشنرانوار الحق نے فواد چودھری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی .


عدالت نے فواد چودھری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ درخواست گزار کے وقار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے .
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلاء سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں .
بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی .

. .

متعلقہ خبریں