اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی .
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن درخواست پر آج سماعت کریں گے .
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہوچکی ہے .
درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے . وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی .
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے .