گلگت بلتستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ساہیوال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں بھی دھند کا راج رہے گا۔
ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ا سموگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔