العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: نواز شریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف منسٹر انکلیو پہنچ گئے۔
آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال ہونے کے بعد آج دوسری سماعت ہو گی۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ دلائل کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور آج ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دیں گے۔
ایون فیلڈ کے بعد العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر دلائل کا مرحلہ آئے گا۔
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کے لیے 4 سے 6 گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔
نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کے لیے صرف آدھے گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔