رسول ﷺ جنت میںبنے محل کے دروزاے پر کھڑے تھے، ۔فرمایا میرے گھرکی بیٹی تیرے دروازے پرچل کرآئی اورتونے اس سےسند مانگی
بچوں والی تھیں . تنگ دستی آئی توانہوں نے سمرقندکی طرف ہجرت کی . وہاں پہنچیں تولوگوں نے پوچھاکہ یہاں کوئی سردار،کوئی سخی ہے ؟؛لوگوں نے بتایاکہ یہاں دوسردارہیں . ایک مسلمان ہے اورایک آتش پرست . خاتونمسلمان سردارکے گھرگئیں اورکہاکہ میں آل رسولﷺ ہوں ،پردیسن ہوں ،نہ کھانے کوکچھ ہے نہ ہی رہنے کاکوئی ٹھکانہ ہے . سردارنے پوچھا:تمھارے پاس کوئی نسب نامہ ہے ؟ ’’خاتون نے کہا‘‘:بھائی میں ایک نادارپردیسن ہوں ،میں سندکہاں سے لاؤں ؟ ’’وہ کہنے لگا‘‘:یہاں توہردوسراآدمی کہتاہےکہ میں سید ہوں ،آل رسولﷺ ہوں ،یہ جواب سن کروہ خاتون وہاں سے نکلیں اورمجوسی سردارکے پاس گئیں . وہاں اپناتعارف کرایااس نے فورا اپنی بیگم کوان کے ہمراہ بھیجاکہ جاؤان بچیوں کولے آؤ،رات سردہے ،خاتون اوران کی بچیوں کوکھاناکھلاکرمہمان خانے میں سونے کیلئے جگہ دے دی گئی . اسی رات کومسلمان سردارنے خواب دیکھاکہ رسول ﷺ جنت میں سونے سے بنے ایک خوبصورت محل کے دروازے پرکھڑے ہیں ’’یہ عرض کرتاہے ‘‘:یارسول اللہ ﷺ !یہ محل کس کاہے ؟آپﷺ ٖفرماتے ہیں :ایک مسلمان کاہے ،یہ کہتاہے :مسلمان تومیں بھی ہوں ’’آپ فرماتے ہیں ‘‘:اپنے اسلام کی کوئی سندپیش کرو،وہ شخص کانپ جاتاہے ،آپ ﷺ فرماتے ہیں :’’میرے گھرکی بیٹی تیرے دروازے پرچل کرآئی اورتونے اس سے سادات ہونے کی سند مانگی ؟میری نظروں سے دورہوجا . جب اس کی آنکھ کھلی تووہ ننگے سراورننگے پاؤں باہرنکل آیااورشورمچاناشروع کردیاکہ وہ پردیسن خاتون کہاں گئی ؟لوگوں نے بتایاکہ وہ آتش پرست سردارکے گھرچلی گئی . وہ اسی حالت میں بھاگابھاگاکیااوراس سردارکے دروازے کوزورزورسے کھٹکھٹانے لگ پڑا . گھرکامالک باہرنکلااورپوچھا:کیاہوا؟وہ خاتون جواپنی بچیوں کے ہمراہ تمھارے گھرمیں ٹھہری ہوئی ہے ،مجھے دے دووہ میرے مہمان ہیں . حضور!وہ میرے مہمان ہیں ،میں آپ کونہیں دے سکتا . مجھ سے تین سودینارلے لواورانہیں میرامہمان بننے دو‘‘ مجوسی سردارکی آنکھوں میں آنسوبھرآئے ،کہنے لگا‘‘:بھائی میں نے بن دیکھے کاسوداکیاتھا،اب تودیکھ چکاہوں ،اب میں تمھیں کیسے واپس کردوں ؟میں خواب دیکھاکہ جنت کے دروازے پراللہ کے نبی ﷺ کھڑے تھے ،تجھے کہاجارہاتھاکہ دورہوجا!اس کے بعد رسول خداﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اورفرمانے لگے کہ تومیری بیٹی کوکھانااورٹھکانہ دیا . تواورتیراساراخاندان بخش دیئے گئے ہیں . سب کے لئے اللہ تعالی نے جنت کافیصلہ کردیاہے . آنکھ کھلتے ہی میں ایمان لاچکاہوں ،میراساراخاندان کلمہ پڑھ چکاہے ،ہم وہ دولت کبھی آپ کوواپس نہیں کرینگے . . .