اسلام آباد
مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔