مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا .
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی .


انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے .
عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے .
مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے .
پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں