بنوں: خود کش موٹر سائیکل دھماکا، 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل بنوں میں خود کش حملہ گزشتہ روز ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا .


آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 3 فوجی اہلکار اور 3 شہری زخمی ہو گئے .
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی اور دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں