عظمیٰ خان کرپشن کیس: وکلاء دلائل کیلئے 21 دسمبر کو دوبارہ طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے وکلاء کو مبینہ کرپشن کے مقدمے میں دلائل کے لیے 21 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
عظمیٰ خان مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ عظمیٰ خان پر جھنگ میں جعل سازی سے زمین اپنے نام کروانے کا الزام ہے۔