مبینہ غیرشرعی نکاح کیس؛ میری عمر 62سال ،پٹھان ہوں،مفتی سعید کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں مفتی سعید نے عدالت میں بیان ریکارڈ کر ا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔

سول جج قدرت اللہ نے وکیل رضوان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا پوزیشن ہے؟وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ گواہان کچھ دیر تک عدالت آ رہے ہیں،سول جج قدرت اللہ نے گواہان کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا،

سول جج نے مفتی سے استفسار کیا کہ اردو میں بیان قلمبند کرائیں گے؟مفتی سعید نے کہا کہ میں اردو میں ہی اپنا بیان قلمبند کراؤں گا، میری عمر 62سال ہے،پٹھان ہوں،چھترپارک میں ندوۃ العلما میں پڑھاتا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی سے اچھے تعلقات تھے، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بھی تھا ۔