مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت

 

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائے،نوجوانوں کو بھی بھرپورمتحرک کیا جائیگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں،کارکنوں نے شرکت کی ۔عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف،مینارٹی ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ۔مریم نواز نے عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپورشرکت،شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کردی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی ۔وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے،۔ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو علمی سیاست میں شمولیت کا موقع ملے گا ۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،ان شاءاللہ۔قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرکاکہنا تھاکہ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

10 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

20 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

32 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

38 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

43 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

52 mins ago