ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا ذمہ دار کون؟ وسیم اکرم نے نشاندہی کردی
لاہور (قدرت روزنامہ) لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارتی شائقین، سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز نے میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹیم کو چیمپئین قرار دیدیا تھا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے کریڈٹ کے مستحق تھے۔