عورت سے مرد بننے والی لڑکی مردانہ پن سے تنگ آگئی
نیویارک(قدرت روزنامہ) عورت سے مرد بننے والی لڑکی مردانہ پن سے تنگ آ کر واپس عورت بننے کی خواہش کرنے لگی۔
نیوز ویک سے کے مطابق 24سالہ نکیتا ٹیرن نامی کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی خود کو دوسری لڑکیوں سے مختلف خیال کرتی تھی اور اسے بطور لڑکی اپنا سراپا بہت عجیب لگتا تھا۔18سال کی عمر میں، میں نے یوٹیوب پر خاتون سے مرد بننے والی خواتین کے متعلق ویڈیوز دیکھیں اور اپنی جنس تبدیل کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
نکیتا ٹیرن کہتی ہے کہ اب میں سمجھتی ہوں کہ میں نے غلط فیصلہ کیا تھااور اب میں واپس خاتون بننا چاہتی ہوں اور میں نے اس کا پروسیجر شروع بھی کر دیا ہے۔میں نے مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون لینا بند کر دیا ہے، جس سے میرے خدوخال واپس عورت کی طرح ہونے شروع ہو گئے ہیں۔میرے چہرے کے بال ختم ہوتے جا رہے ہیں اور میری آواز واپس زنانہ ہونی شروع ہو گئی ہے۔
ٹیرن کا کہنا ہے کہ عورت بننے کے چار سال بعد اپنی جنس کے متعلق میرے احساسات وہی ہونے شروع ہو گئے جو مرد بننے سے پہلے تھے۔ مجھے احساس ہوا کہ میں مرد بن کر بھی مطمئن نہیں ہوں۔ مرد بننے کے بعد میں نے ہم جنس پرستوں اور جنس تبدیل کرانے والوں کی کمیونٹی میں کافی وقت گزارا اور وہیں سے مجھے احساس ہونا شروع ہوا کہ میرا مرد بننے کا فیصلہ غلط تھا۔