ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کو ایف بی آر ٹیکس حکام نے بتایا کہ ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلا ء اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ملک کی بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔
بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے،امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔