تین کپتان ٹیم میں ہیں، شان مسعود
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں اچھی ٹریننگ کی۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے 2دن کا پریکٹس میچ بھی کھیلا، ٹیم کے معاملے پر ہم ایک پیج پر ہیں،ان کا کہنا تھا نئی ٹیم نہیں بنائی بلکہ ایک سیٹلڈ یونٹ ہے۔
ہم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے،شان مسعود کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑی موجود نہیں ہیں۔
ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ 3کپتان ٹیم میں ہیں،اس کا دباؤ نہیں ہوگا بلکہ مدد ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی سیریز ہم سب کے لئے ایک چیلنج ہے،ہر کھلاڑی کردار ادا کرے گاتو نتائج بھی اچھے آئیں گے۔