سعودی کابینہ نے چھوٹے پاکستانی اداروں کیساتھ ایم او یوز کی منظوری کا اختیار وزیر تجارت کو دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کےساتھ چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےاداروں کےساتھ مفاہمتی معاہدوں کی منظوری کااختیارسعودی وزیرتجارت کےسپردکردیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اوردیگروزراء شریک تھے۔
اجلاس میں کابینہ نےسعودی وزیرتجارت ڈاکٹرماجدالقصبی کو سعودی عرب میں چھوٹےاور درمیانے درجےکے اداروں کی جنرل اتھارٹی اورپاکستانی وزارت صنعت وپیداوارکے ماتحت چھوٹےاوردرمیانےسائزکےاداروں کےفروغ پرماموراتھارٹی کےساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کےلیے مذاکرات کااختیاردیاہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی کابینہ نےوزیرتجارت کومفاہمتی یادداشت پردستخط کااختیاربھی دیاہے۔