سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سونے کے ریٹ بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار فی تولہ تک پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔