بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات ادا کرے گی ،نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم فلسطین کے سترہ طالب علموں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان میں زیر تعلیم فلسطین و غزہ کے طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات کی سرکاری سطح پر ادائیگی کا اعلان کیا تھا نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات کے ادائیگی کی منظوری دے دی محکمہ صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات ادا کرے گی جس کے تحت بی ایم سی کے سترہ فلسطینی طالب علموں کی ٹیوشن فیس معاف، ماہانہ دس ہزار ہاسٹل فیس اور پچیس ہزار روپے کفالت کے لئے دئیے جائیں گے،