میکسویل کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کا افغانستان جیسا حال کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 سنچریاں سکور کرکے روہت شرما کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا۔
میکسویل نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوفانی بیٹنگ کرکے بھارت کا افغانستان جیسا حال کر دیا۔
میکسویل نے یہ کارنامہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری سکور کرکے حاصل کیا۔ میکسویل سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس تھا، جنہوں نے 140 اننگز میں 4 سنچریاں سکور کیں جبکہ میکسویل نے 100 میچوں کی 92 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 53 اننگز اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 98 اننگز میں تین،تین سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل کی طوفانی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کا 223 رنز کا بڑا ہدف کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میکسویل اور میتھیوویڈ نے آخری دو اوورز میں 43رنز بنا کر بھارت کی یقینی فتح کو شکست میں بدل دیا، میکسویل 48 بالوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

13 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

31 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

40 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

54 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

57 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

1 hour ago