حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج آپریشن کیلئے درکار ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا، سرکاری حج اسکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار ہوں گے .
وزارت مذہبی امور نے 180 ملین ڈالرز کی ضرورت سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا، ڈالرز کے حصول کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، سو ملین ڈالرز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے .


اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داراس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے .
اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے .
لانگ حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے . کم مدت حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز جبکہ کم مدت حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں