اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے .
نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللّٰہ پر چھوڑے تھے، دوسرے کیسز بھی اللّٰہ پر ہی چھوڑے ہوئے ہیں .
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوین فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے .
قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی .