وفاقی کابینہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔
نیب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے اور جلد ریفرس دائر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں ہی سنے گی۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔