اسد اللہ بلوچ پارٹی کے مرکزی صدر ہے، مخالفین جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، ترجمان بی این پی (عوامی)


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کے نام پرالیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر بقاعدہ جا ری کیا گیا ہے اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ اپنا فیصلہ دے کر اپنے ویب سائٹ پر جاری کیا ہے جس میں واجہ میر اسد اللہ بلوچ کو مرکزی صدر کا نوٹیفکیشن اپلوڈ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر آج بھی آویزاں ہے لیکن چند لوگ اپنے آپ کو اور اپنے ورکروں کو طفل تسلیاں دیکر فیک خبریں چلا رہے ہیں اور انہی جھوٹی خبروں کا سہارا وہ لوگ بھی لیں رہے ہیں جنکو انتخابات میں اپنا ہار یقینی نظر آرہا ہے ، ہم ایسے تمام لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں جہاں تک الیکشن کمیشن کی بات ہے تو الیکشن کمیشن نے بحیثیت مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے علاوہ ازیں ہائ کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مخالفین کی جانب سے جو اپیل کی گئ تھی وہ کیس ابھی تک چل رہا ہےلیکن کچھ لوگوں کو نہ جمہوری اقدار کا خیال ہے اور نہ ہی بلوچستان کے روایات کا اخلاقاً انکو اس طرح کی جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئے، ہم جمہوریت اور بلوچستان کے روایات کے پاسدار ہیں کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے۔ بی این پی (عوامی) کے ورکروں نے ہمیشہ اخلاق رواداری کو اپناتے ہوئے صبر و تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں جویقیناً بہت سے لوگوں کو گراں گزرے گا، کچھ لوگوں سے اُنہی کے لب و لہجے میں بات نہ کی جائے اُنکو سمجھ نہیں آتی ۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج بھی الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر موجود ہے جو آن لائن ہے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت وزٹ کیا جا سکتا ہے جہاں تک سوشل میڈیا میں غیر مہذب الفاظ جو لوگ استعمال کر رہے ہیں انکو یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں انتخابات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا ۔کسی کے کچھ بولنے سے بی این پی (عوامی) کا قافلہ نہیں روکے گا۔