یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر میں یکم دسمبر سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5، پانچ روپے اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمت 25 روپے کی بجائے 30 روپے نان کی قیمت 30 روپے بجائے 35 روپے ہو گی جبکہ تنوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 50 روپے کی بجائے 60 روپے ہو گی۔
ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں آٹا میدہ کی قیمت میں 600 سے 750 روپے بوری اضافہ ہوا ہے ۔
سلنڈر گیس اضافہ کے ساتھ 12500 روپے کر دیا گیا یہ سلنڈر گیس تنوروں میں صرف 2 دن چلتا ہے جبکہ سوئی گیس مکمل بند ہے۔
ہم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو روٹی کی نئی قیمتوں بابت ریکوزیشن دے دی ہے جمعرات 30 نومبر کو نان بائیوں کی جنرل کونسل اس اضافہ کی رسمی منظوری دے گی ۔