متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر کی بیٹی کی دوران پرواز طیارے میں پرتعیش شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی

دبئی (قدرت روزنامہ) یو اے ای کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے جہاز میں دوران پرواز شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی تقریب ہوائی جہاز میں ہوئی، دلہن کے والد جو کہ یو اے ای کے ایک بڑے بزنس مین ہیں کی جانب سے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے جہاز کرائے پر لیا گیا۔لڑکی کے والد دلیپ پوپل نے بوئنگ 747 کرائے پر حاصل کیا اور جہاز نے دبئی سے عمان کے لئے اڑان بھری، اس دوران ان کی بیٹی ودھی پوپل کی شادی ہردیش سینی سے منعقد کی گئی، پرواز میں ہی دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔شادی کی تقریب میں میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد سمیت تقریباً 350 مہمان شریک ہوئے۔

شادی کیلئے دلہن ودھی نے روایتی سرخ لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سونے کی بھاری کڑھائی موجود تھی جبکہ دولہا ہردیش نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیسے ہی دبئی وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچے، وہاں پر بھی جشن منایا گیا، طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں نے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

شادی کی تقریب کی مناسبت سے ہوائی جہاز کو سجایا بھی گیا تھا جبکہ ہرحصے میں ایک چھوٹا پروجیکٹر نصب کیا گیا تھا تاکہ مہمان رسومات کو دیکھ سکیں۔مہمانوں کو تقریب کے دوران روایتی ہندوستانی کھانے پیش کئے گئے جن میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر ، دال اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago