علیٰحدگی اختیار کرنیوالے جوڑے نے 5 سال بعد دوبارہ آپس میں شادی کر لی

اتر پردیش (قدرت روزنامہ) بھارت میں 2018 میں ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے رہنے والے ونے جیسوال اور پوجا چودھری نے 2012 میں شادی کی تھی تاہم کچھ برسوں بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے، جب معاملات حد سے بڑھے تو دونوں نے علیٰحدگی کا فیصلہ کیا، تقریباً 5 سالہ قانونی جنگ کے بعد 2018 میں دونوں میں علیٰحدگی ہوگئی۔

آپ لوگ بہت خراب ہو، جان بوجھ کر معاملے کو تاخیر میں ڈالا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست مستردکرنے پر ریمارکس
رواں سال اگست میں ونے جیسوال کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کرانا پڑی، جب پوجا چودھری تک یہ خبر پہنچی تو وہ پریشانی کی حالت میں سابق شوہر سے ملنے ہسپتال پہنچ گئیں، ہسپتال میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک بار پھر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

23 نومبر کو ونے جیسوال اور پوجا چودھری اہل خانہ کی موجودگی میں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے، شادی کی مختصر تقریب غازی آباد کے ایک مندر میں منعقد کی گئی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

9 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

18 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

27 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

38 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

46 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

55 mins ago