چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے: جان اچکزئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔
جان اچکزئی نے چمن میں جاری دھرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم جیسے گروہوں نے دھرنے کو ہائی جیک کیا ہے۔
بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے ساتھ نہیں۔
جان اچکزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ دھرنا منتظمین پی ٹی ایم کے اشتعال انگیز بیانیے کے ساتھ ہیں تو ویش منڈی کے کاروبار کو بھول جائیں۔