چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے: جان اچکزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے .
جان اچکزئی نے چمن میں جاری دھرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے .


ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم جیسے گروہوں نے دھرنے کو ہائی جیک کیا ہے .
بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے ساتھ نہیں .
جان اچکزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ دھرنا منتظمین پی ٹی ایم کے اشتعال انگیز بیانیے کے ساتھ ہیں تو ویش منڈی کے کاروبار کو بھول جائیں .

. .

متعلقہ خبریں