جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وہی میں نے آ کر بتایا: وکیل لطیف کھوسہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا وہ میں نے آ کر بتایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کی تو اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی خود چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے جبکہ علی ظفر نے اعلان کر دیا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا وہ میں نے آ کر بتایا۔
لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹرگوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے؟
جس کا انہوں نے جواب دیا کہ وہ درست کہہ رہے ہیں یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔
جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے۔
علی ظفر نے کہا تھا کہ ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لے، عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آرہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریکِ انصاف کا کوئی تصور نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago