چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کے اختلافات کی آڈیو سامنے آ گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی شکایات اور دیگر باتیں کر رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ جب زہر والی لائن لکھی گئی تو وہاں ایشو پڑ گیا تھا، میں نے مناسب نہ سمجھا اس پر زیادہ بحث کی جائے۔
مبینہ آڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے کہہ دیا کہ میرے سارے کیسز وہی کریں گے۔
مبینہ آڈیو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ بشریٰ بی بی نے بد تمیزی کی ہے۔