اسلام آباد: ٹک ٹاکر کو چوری اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عالیان نامی ٹک ٹاکرکو چوری اورقتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے ٹک ٹاکر کو سزائے موت سُننائی۔
گزشتہ سال مئی میں ٹک ٹاکر محمد نیاز عرف عالیان نے رات گئے گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف جانے والے مدعی مقدمہ کے 28 سالہ بیٹے خرم اکبر سے گاڑی چھینی تھی اوراسے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔
جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ مجرم نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی، اس نے آلہ قتل کو جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا، عالیان سے تیس بور پستول بھی برآمد ہو چکی۔
عدالت نے کہا کہ مجرم کے مطابق قتل کی خبر ملنے پر وہ پشاور میں موجود تھا لیکن اس کے بیان کا کوئی گواہ نہیں، عالیان کے استعمال میں تیس بور پستول کا فارنزک میچ ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم عالیان کی گواہان نے شناخت بھی کی کہ اس نے جان بوجھ کر قتل کیا، لہٰذا ثبوتوں، گواہان کی روشنی میں مجرم عالیان قتل اور چوری کا مرتکب ہوا۔
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم عالیان کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانے اور چوری کے جرم میں مجرم عالیان کو 7 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ مئی 2022 میں مجرم عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل اور چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

5 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

17 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

25 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

30 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago